ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی ، ستمبر۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی کم تعداد کم رہنےسے ایکٹو کیسز میں 1200سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔دریں اثنا ملک میں جمعہ کے روز 71 لاکھ چار ہزار 51 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 84 کروڑ 89 لاکھ 29 ہزار 160 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے سنیچرکی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 29،616 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 36 لاکھ 24 ہزار 419 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا 28،046 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 28 لاکھ 76 ہزار 319 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 1280 بڑھ کر تین لاکھ ایک ہزار 442 ہو گئے ہیں ۔ وہیں مزید 290 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،46،658 ہوگئی ہے۔ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.78 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 0.90 ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 2،802 ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس سے ان کی تعداد 1،63،418 ہو گئی ہے۔ وہیں 15،054 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 44،09،530 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 127 مریضوں کی موت کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24318 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 698 کم ہو کر 42055 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 51 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138776 ہو گئی ہے۔ وہیں 3933 لوگوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی کی تعداد 6357012 ہو گئی ہے۔قومی دارالحکومت میں ایکٹو کیسز 42 کم ہو کر 391 تک رہ گئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1413182 ہو گئی ہے۔ یہاں کورونا وبا کی وجہ سے 25،085 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔کرناٹک میں کورونا کےایکٹوکیسز 284 کم ہو کر 13335 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں مزید 23 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 37،706 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2920792 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز 75 سے بڑھ کر 17،196 ہو گئے ہیں اورمزید 27 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 35،454 ہو گئی ہیں۔ ریاست میں اب تک 2601198 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں ایکٹوکیسز کی تعداد 214 کم ہو کر 13535 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2016،837 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 10 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14،118 ہو گئی ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹو کیسز 7689 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 13 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 18،716 ہو گئی ہے اور اب تک 1538478 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 4778 رہ گئے ہیں ، جبکہ اب تک یہاں 3911 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ وہیں 655961 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 300 ہو گئے ہیں۔ وہیں کورونا سے نجات پانےوالوں کی تعداد 991339 ہو گئی ہے۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 13،563 ہو گئی ہے ۔پنجاب میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 287 رہ گئے ہیں اورانفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 584653 ہو گئی ہے۔ وہیں ایک اور مریض کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16،504 ہوگئی ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 145 ہو گئے ہیں اور اب تک 815587 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10،082 ہو گئی ہے ۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکو کیسز 30 ​​بڑھ کر 15782 ہو گئے ہیں اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 70620 ہو گئی ہے ، جبکہ مزید پانچ مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 286 ہو گئی ہے۔بہار میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہوکر 61 رہ گئے ہیں اور اب تک 716211 لوگ کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 9660 ہو گئی ہے ۔

Related Articles