بیجاپور میں گولی لگنے سے سی آر پی ایف جوان کی موت

بیجا پور، ستمبر۔چھتیس گڑھ کے بیجا پور میں آج گولی لگنے سے ایک جوان کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کملوچن کشیپ نے بتایا کہ سی آر پی ایف 229 بٹالین کے جوانوں کا ایک دستہ بیجا پور سے اسور صبح ایک بس میں جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سفر کے دوران ایک جوان کی بندوق اچانک چل جانے سے گولی دوسرے جوان کے سینے میں لگ گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد زخمی جوان کو آواپلی کے صحت مرکز میں لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ مرنے والے جوان کا نام ترلوک سنگھ ہے۔

 

Related Articles