امت شاہ 25ستمبر کو کوآپریٹیو کانفرنس سے خطاب کریں گے

نئی دہلی، ستمبر۔ ’تعاون سے خوشحالی‘ کو زمین پر اتارکر اس کا فائدہ زراعت اور تجارت کو فروغ دینے کے مقصد سے کوآپریشن کے وزیر بننے کے بعد پہلی بارامت شاہ یہاں 25ستمبر کو انٹرنیشنل کوآپریٹیو کانفرنس سے خطاب کرکے اس شعبہ میں انقلابی تبدیلی کا آغاز کریں گے۔اس کانفرنس میں ریاستی، قومی اور بین الاقوامی سطح کی کوآپریٹیو تنظیموں کے تقریباً ڈھائی ہزار نمائندے حصہ لیں گے اور پوری دنیا میں تقریباً آٹھ کروڑ لوگ اس کے شاہد بن سکیں گے۔ اس موقع پر کوآپریٹیو کے وزیر مملکت بی ایل ورما اور انٹرنیشنل کوآپریٹیو الا ئنس کے صدر ایریل گورکو بھی موجود رہیں گے۔ مسٹر شاہ وزیر داخلہ بھی ہیں۔مودی حکومت نے طویل عرصہ تک غور و خوض کے بعد کوآپریٹیو محکمہ کو وزرارت زراعت سے گزشتہ دنوں علیحدہ کرکے آزاد وزارت بنایا ہے اور مسٹر شاہ کو اس کی ذمہ داری سونپی ہے۔ مسٹر شاہ گجرات میں طویل عرصہ سے کوآپریٹیو کی تحریک وابستہ رہے ہیں اور انہوں نے کئی شعبوں کو بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ اب اس کا فائدہ ملک کو بھی دینے کی کوشش کی جارہی ہیں۔سمجھا جارہا ہے کہ مسٹر شاہ کوآپریٹیو محکمہ کے ذریعہ زراعت اور کاروبار کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے اور اسے گجرات کی طرح کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہندستان میں کھاد، ڈیری، بینکنگ، ہاوسنگ ڈیولپمنٹ اور فشریز میں کوآپریٹیو اداروں کا بڑا کردار ہے۔ یہ شعبہ بڑے پیمانہ پر روزگار اور معیشت میں حصہ ادا کررہا ہے۔

Related Articles