پہلی بارایک سعودی خاتون نے الباھا ڈیزرٹ ریلی ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی

ریاض، ستمبر-سعودی عرب کی ایک نوجوان مہم جو خاتون دانیہ عقیل نے سعودی عرب میں کھیلوں کے میدان میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الباھا ڈیزرٹ ریلی ورلڈ کپ جیت کر سعودی عرب، عرب دنیا اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے۔دانیہ عقیل نے ورلڈ کپ برائے کراس کنٹری ریلی’ T3‘ کٹیگری میں اٹلی میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ کے آٹھویں اور اختتامی دور میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس طرح وہ موٹرسائیکل ریسنگ کا لائسنس حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون پروفشنل بن گئی ہیں۔ اس سے قبل اس نے متحدہ عرب امارات میں چیمپئن شپ جیت کر اپنے کیریئر کی پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔دانیہ نے اپنیپہلے عالمی مقابلے میںں 103 پوائنٹس حاصل کیے، روس، اسپین، فرانس، نیدرلینڈز ، برطانیہ اور پرتگال جیسے ممالک کے حریفوں کو پیچھے چھوڑ کرکامیابی اپنے نام کرلی۔
ریس مقابلہ جیتنے والی پہلی عرب اور بین الاقوامی خاتون
دانیہ عقل باھا ریلی ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی عرب اور بین الاقوامی خاتون کے طور پر اپنا نام رجسٹر کرانے میں بھی کامیاب ہوئیں۔ اس کے بعد وہ داکار انٹرنیشنل ریلی میں شرکت کی تیاری کر رہی ہیں جو کہ اگلے سال جنوری کے آغاز میں منعقد کی جائے گی۔سعودی ڈرائیور دانیہ عقیل نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی میرے وطن کی کامیابی ہے اور اسے اپنے ملک سعودی عرب کی کامیابی قراردیتی ہوں۔ اس نے وزارت کھیل ، سعودی کاروں اور موٹر سائیکل کی فیڈریشن اور مقابلے کے لیے اسپانسر کرنے والی کمپنیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 

Related Articles