راجستھان میں لوگوں میں ویکسین پرجوش و خروش: گہلوت

جے پور، -ستمبر راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہاکہ ریاست میں ویکسین پر لوگوں میں جوش وخروش ہے اور ہم جلد ہی ویکسین لگاکر کووڈ کی تیسری لہر کے اندیشہ کو ختم کریں گے۔مسٹر گہلوت نے ریاست میں پانچ کروڑ سے زیادہ کورونا ٹیکہ لگنے کے بعد یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں پانچ کروڑ ویکسین لگانے کا اعداوشمار پار کرلیا گیا ہے۔ یہ ہیلتھ کیئر ورکرس کی محنت اور عام لوگوں کے تعاون کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہدف آبادی 5.14کروڑ کے تقریباً 73فیصد (3.74) کو کم از کم ایک ڈوز اور تقریباً 25فیصد (1.27کروڑ)لوگوں کو کورونا کے دونوں ڈوز دیئے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں ویکسین پر لوگوں میں جوش وخروش ہے جس کی وجہ سے جلد از جلد تمام شہریوں کو ویکسین لگاکر کووڈ کی تیسری لہر کو اندیشہ کو ختم کردیں گے۔

Related Articles