اتراکھنڈ کے کانگریس کے رکن اسمبلی راجکمار بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، ستمبر ,اتراکھنڈ سے کانگریس کے رکن اسمبلی راجکمار ریاست میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے کچھ مہینے پہلے اتوا ر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔
اترکاشی ضلع کی پرولا اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے رکن اسمبلی راجکمار یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، اتراکھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی اور ریاستی بی جے پی کے سربراہ مدن کوشک کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوگئے۔مسٹر پردھان نے کانگریس کے رکن اسمبلی کا پارٹی میں شامل ہونے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کا بی جے پی میں شامل ہونا اشارہ ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیراعلی کی قیادت میں بی جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات جیتے گی۔مسٹر دھامی نے کہاکہ مسٹر راجکمار زمین سے جڑے لیڈر ہیں اور ان کے بی جے پی میں شامل ہونے سے پارٹی کو مزید مضبوطی ملے گی۔مسٹر راجکمار نے کہاکہ انہیں وزیراعظم نریندر مودی کے وزن سے ترغیب ملی ہے اور مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی حکومتوں نے ترقی کے کئی کام کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی دلتوں کو خودانحصار بنانے کی سمت میں کام کررہی ہے۔ آزادی کے بعد سے ان لوگوں کو کانگریس نے سبسڈی پر منحصر بنا دیا ہے تاکہ یہ کبھی اپنے پیروں پر کھڑے نہ ہوسکیں۔مسٹر راجکمار اتراکھنڈ کے الگ ریاست کے طورپر وجود میں آنے کے بعد بی جے پی سے جڑے۔ 2007میں سہس پور اسمبلی سیٹ سے بی جے پی نے انہیں ٹکٹ دیا او روہ کامیاب ہوکر رکن اسمبلی بنے۔اس کے بعد 2012میں انہوں نے اترکاشی کی پرولا سیٹ سے آزاد امیدوار کے الیکشن لڑا لیکن وہ ہار گئے۔2017میں انہوں نے کانگریس کے امیدوار کے طورپر الیکشن اور کامیا ب ہوئے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ دنوں اتراکھنڈ کے دھنولٹی سے آزاد رکن اسمبلی پریتم سنگھ پنوار بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔

Related Articles