بابر اور رضوان کو ٹرینٹ بولٹ نے مشکل بیٹسمین قرار دیدیا
کراچی ,ستمبر-نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم اس سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سخت حریف ثابت ہوں گے۔ آئی سی سی کے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ٹرینٹ بولٹ سے پوچھا کہ ورلڈکپ میں بولنگ کرنے کے لیے سب سے مشکل بیٹسمین کون ہوگا، اس پر کیوی فاسٹ بولر نے کہا کہ تمام ٹیموں میں بہت سارے اچھے کھلاڑی ہیں، میرے خیال میں پاکستان کے محمد رضوان ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ جبکہ بابر اعظم بہت کلاسی بیٹسمین ہیں ،وہ ہر فارمیٹ میں بہترین کھلاڑی ثابت ہوتے ہیں۔