امریکی بیٹسمین نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک اوور میں 6 چھکے مار دیے

ستمبر،امریکی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین جسکرن ملہوترا نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک اوور کی 6 گیندوں پر 6 چکھے مار دیے۔ جسکرن ملہوترا جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے مارنے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے۔جسکرن ملہوترا نے پاپوا نیو گنی کرکٹ ٹیم کے خلاف ون ڈے میچ میں مخالف ٹیم کے بولر گاؤدی ٹوکا کو ا یک اوور میں 6 چکھے مارے اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اوور میں 6 چھکیمارنے والے دوسرے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں چوتھے بیٹسمین بن گئے۔امریکی بیٹسمین جسکرن ملہوترا نے پاپوا نیو گنی کے خلاف 173 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی اور امریکا کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔ان کی شاندار اننگز میں 16 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکیمارنے والے بیٹسمینوں میں ، جنوبی افریقا کے ہر شل گبز، بھارت کے یووراج سنگھ اور ویسٹ انڈیز کیکیرن پولارڈ شامل تھے۔یووراج سنگھ اور کیرن پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔ون ڈے کرکٹ میں جسکرن ملہوترا سے قبل ہر شل گبز واحد بیٹسمین تھے جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک اوور میں 6 چھکے مارے تھے۔ہر شل گبز نے 2007 ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ کے خلاف ایک اوور میں 6 چھکے مارے تھے۔

 

Related Articles