وزیراعلینے گنیش چتورتھی پرملک کے لوگوں کو مبارباد دی
نئی دہلی، ستمبر , دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز ملک کے باشندوں کو گنیش چتوروتھی کی مبارکباد دی۔مسٹر کیجریوال نے آج ٹویٹ کیا کہ لوگوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور خوشی کی تمنا کرتے ہيں۔ لوگوں سے یہ تہوار اپنے گھروں میں منانے کی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار پنڈال لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ دہلی حکومت کی جانب سے آج شام 7 بجے گنیش جی کی آرتی کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں وہ اپنے تمام کابینی ساتھیوں کے ساتھ شامل ہوں گے۔ اس پروگرام میں معروف گلوکار شنکر مہادیوان اور سریش واڈکر شرکت کریں گے اور اس کی براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوگی۔وزیراعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں پر رہیں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس پروگرام میں حصہ لیں اور کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اس تہوار کی مذہبی اور تاریخی اہمیت کے بارے میں ضرور بتائیں۔