آسٹریا میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 7ہلاکتیں ریکارڈ

ویانا, ستمبر,آسٹریا بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے سات افراد ہلاک اور تقریباً 1800 نئے انفیکشن سامنے آگئے ہیں۔آسٹریا میں ڈیلٹا ویرئنٹ کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پیر کو 1120 نئے کورونا کیس منگل کو 1229 بدھ کو 1848 اور کل جمعرات کو 1510 کورونا کیسز کا اندراج ہوا تھا- آسٹریا میں نئے کورونا انفیکشن کی تعداد بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 18اگست کے بعد سے کیسز کی تعداد ہمیشہ ایک ہزار سے زیادہ رہی ہے۔اور یہ 3ستمبر کو بھی نہیں بدلے گا، محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں آسٹریا میں کل 1753نئے انفیکشن اور سات اموات ہوئیں۔ ایک ہفتہ قبل 27 اگست کو کورونا کے 1602 کیس تھے۔ انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ آسٹریا میں اب تک 693416 مثبت ٹیسٹ کے نتائج آئے ہیں۔ 3 ستمبر تک آسٹریا بھر میں 10785 افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں مر چکے تھے اور 665894 صحت یاب ہو چکے تھے۔ 543 لوگ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ان میں سے 149 تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

Related Articles