دنیا نے مودی کا لوہا مانا : شیوراج

بھوپال ، 05 ستمبر , مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ دنیا نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کی قائدانہ صلاحیت کو تسلیم کیا ہے۔مسٹر چوہان نے ایک تنظیم مارننگ کنسلٹ کے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہندوستان کے مشہور وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی جی امریکہ کی مشہور تنظیم مارننگ کنسلٹ کے سروے میں دنیا کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ دنیا نے ہمارے وزیر اعظم کی قیادت، دور اندیشی اور چیلنجز سے لڑنے کی صلاحیت کا دنیا نے پھر لوہا مانا ہے۔ ملک کو اس کے لئے مبارک باد۔‘مسٹر چوہان نے اسی تناظر میں ایک اور ٹویٹ کے ذریعے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ راہل جی کو یہ خبر سننے کے بعد رات کی نیند بہتر آئے گی اور وہ رات کو نہیں جاگے ہوں گے۔بی جے پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی اس تناظر میں مسٹر مودی کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔

Related Articles