پرینکا نے رسوئی گیس کی قیمت پر حکومت کو نشانہ بنایا


نئی دہلی ، 2 ستمبر ,کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر سخت حملہ کرنے کے ایک دن بعد ، پارٹی کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ گنا کسانوں کا پیسہ تین سال سے نہیں بڑھا ہے لیکن ایل پی جی سلینڈروں کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ ہورہا ہے۔محترمہ پرینکا واڈرا نے حکومت کو کسان ، مزدور اور غریب مخالف قرار دیا اور کہا کہ گنے کی قیمتوں میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے عام لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے لیکن کسانوں کو ان کو ان کا حق نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ، "بی جے پی حکومت ہر ماہ رسوئی گیس کی قیمت بڑھا رہی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تو تین ، چار مہینے میں 60-70 بار بڑھ جاتی ہیں۔ کسانوں کے گنے کا ریٹ تین سال سے نہیں بڑھا ہے۔ مہنگے دن، گنے کی قیمت بڑھاؤ۔‘‘

Related Articles