ملک میں کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 56 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی،گزشتہ تین دن سے ملک میں جان لیوا کوروناوائرس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ، جبکہ وائرس کے نئے کیسز میں لگاتار کمی آرہی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 75،787 متاثرین کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 56،62،490 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں 61،267 افراد کورونا کی زد میں آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 66،85،082 تک پہنچ گئی۔
اس سے قبل اتوار کے روز کوروناوائرس کے 82،259 مریض صحت یاب ہوئے تھے جبکہ 75،829 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اسی طرح پیر کو شفایابی اور نئے کیسز کی تعداد بالترتیب 76،737 اور 74،442 رہی تھی ۔
گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 884 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،03،569 ہوگئی۔
کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15404 سے گھٹ کر 91،90،23 رہ گئی۔ اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 13.75 فیصد شفایابی کی شرح 84.70 فیصد اور اموات کی شرح 1.55 فیصد ہے۔

شمالی ہند کی ریاست پنجاب میں سرگرم کیسز کی تعداد بڑھ کر 12،895 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا سےنجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1،02،648 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3641 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 18،757 ہے اور 1،15،878 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اس جان لیوا وبا سے 2463 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ریاست گجرات میں 16،718 فعال کیسزہیں اور 3509 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 1،23،638 مریضوں نے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کی ہے ۔ بہار میں کوروناوائرس کے 11،523 ایکٹیو کیسز ہیں اور 924 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1،76،995 مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔
ابھی تک ملک میں جان لیوا اور خوفناک وبا کورونا وائرس سے ریاست راجستھان میں 1559 ، ہریانہ میں 1491 ، جموں وکشمیر میں 1252 ، چھتیس گڑھ میں 1081 ، آسام میں 760 ، جھارکھنڈ میں 747 ، اترا کھنڈ میں 669 ، گوا میں 460 ، تری پورہ میں 301 ، چنڈی گڑھ میں 177 ، ہماچل پردیش میں 224 ، منی پور میں 75 ، لداخ میں 61 ، میگھالیہ میں 59 ، جزائر انڈمان اور نکوبار میں 54 ، سکم میں 46 ، اروناچل پردیش میں 19 ، ناگالینڈ میں 17 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Related Articles