شاہ رخ کے سامنے کولکتہ نے روکا راجستھان کا جیت کا رتھ

دبئی ،کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنی ٹیم کے مالک اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی موجودگی میں بدھ کے روز راجستھان رائلز کو 37 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 13 میں راجستھان رائلز کے جیت کے رتھ کو روک دیا۔
کولکتہ نے اوپنر شبھمن گل کے 47 اور دوسرے بلے بازوں کی مفید شراکت کے ساتھ 20 اوور میں چھ وکٹوں پر 174 رنز کا مشکل اسکور بنایا اور راجستھان کی مضبوط بیٹنگ کو 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 137 رنز تک محدود کردیا۔ راجستھان کی طرف سے ٹام کیرن نے ناقابل شکست 54 رن بنائے۔ کولکتہ نے اس طرح تین میچوں میں دوسری جیت حاصل کی جبکہ راجستھان کو دو جیت کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
راجستھان نے اپنے پہلے دو میچوں میں 200 سے زیادہ اسکور کرکے کامیابی حاصل کی تھی لیکن ان کے بلے باز خاص طور پر اس میچ میں کولکتہ کے بولرز کی کارکردگی سے سہمے ہوئے دکھائی دئے ۔ راجستھان کی آدھی اننگز 42 رنز پر سمٹ گئی جس کے بعد ان میں واپسی کرنے کی طاقت نہیں تھی۔

Related Articles