ہاتھرس معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کے حوالے

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں درندگی کی شکار دلت لڑکی کے اہل خانہ کے رضا مندی کے بغیر آخری رسوم کی ادائیگی کئے جانے کے الزام کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مہذب سماج کو شرمسار کرنے والے اس واقعہ کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلی نے بدھ کی صبح اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ معاملے کی جانچ تین رکنی ایس آئی ٹی ٹیم کرے گی۔ خصوصی جانچ ٹیم کی قیادت داخلہ سکریٹری بھگوان سوروپ کریں گے جبکہ دیگر دو اراکین میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس چندر پرکاش اور پی اے سی کمانڈنٹ آگرہ پونم شامل ہیں۔
وزیر اعلی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ہاتھرس میں دلت متاثرہ کے ساتھ پیش آئے واقعہ کے خاطیوں کو قطعی نہیں بخشا جائے گا۔ معاملے کی جانچ کے لئے ایس ٹی آئی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ٹیم آنے والے 7دنوں میں اپنی رپورٹ سونپے گا۔ انصاف کی جلد از جلد فراہمی کے لئے مقدمہ فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلے گا۔سبھی چار ملزمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ’وزیر اعظم نریندر مودی نے ہاتھرس کے واقعہ پر بات کی ہے اور کہا ہے کہ خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

Related Articles