ملک میں لگاتار پانچویں روزکورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زائد

نئی دہلی ،ملک میں لگاتار پانچویں دن کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے ۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 ہزار سے زائد کورونا مریضوں نے اس وبا کو شکست دی جس کے نتیجے میں ایکٹیو کیسز میں مزید کمی آئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89،746 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 45،87،614 ہوگئی ۔ اس سے قبل ہفتہ کے روز 95،880 ، اتوار کو 94،612 ، پیر کو 93،356 اور منگل کو 1،01،468 کورونا مریض شفایاب ہوئے تھے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 7،484 کم ہوچکی ہے اور اب یہ گھٹ کر 9،68،377 رہ گئی ہے۔ فعال کیسز میں ہفتہ کو 3790 ، اتوار کو 3140 ، پیر کو 7525 اور منگل کو 27،438 کمی آئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 83347 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد5646011 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں 1،085 مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کر کے 90،020 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 81.25 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 17.15 فیصد اور اموات کی شرح 1.59 فیصد ہے۔
ملک کی 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں سب سے زیادہ (3،053)اور لداخ میں کم سے کم 19 عدد کی کمی آئی ہے۔
مہاراشٹرجو کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے سب سے زیادہ 2،208 کیسز کم ہو کر 2،72،809 رہ گئے ہیں ، جبکہ 392 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 33،407 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران ، 20،206 افراد نے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کی ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 9،36،554 ہوگئی۔
ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2،182 کی کمی واقع ہوئی ہے اور ریاست میں اب 93،172 فعال کیسز ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 8،228 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 4،32،450 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران 3،053 مریضوں کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد 71،465 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 5461 افراد ہلاک اور مجموعی طور پر 5،62،376 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Related Articles