منی پور میں پھنسے مدھیہ پردیش کے بچوں کی جلد واپسی: وزیر داخلہ

بھوپال، مئی۔مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ تشدددسے متاثرہ منی پور میں پھنسے ریاست کے بچوں کی جلدبحفاظت واپسی ہو گی۔ڈاکٹر مشرا نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ منی پور سے مدھیہ پردیش کے بچوں کو لانے کے لئے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان خود بات کر رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش اور منی پور کے محکمہ داخلہ اعلیٰ سطحی بات چیت کر رہے ہیں۔ جلد ہی مدھیہ پردیش کے بچوں کی بحفاظت واپسی ہوگی۔اس سے قبل کل سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ منی پور میں جاری تشدد اورپریشانی کی وجہ سے حالات قابل فکر ہوتے جا رہے ہیں۔ انٹرنیٹ اور مواصلاتی خدمات بند ہیں۔ امپھال کینیشنل اسپورٹس یونیورسٹی سمیت ریاست کے دیگر تعلیمی اداروں میں مدھیہ پردیش کے بہت سے طلباء میں زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے وزیر اعلی مسٹر چوہان سے درخواست کی کہ وہ منی پور حکومت اور مرکزی حکومت سے بات چیت کریں تاکہ تشدد میں پھنسے بچوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے۔

Related Articles