روانڈا میں سیلاب سے 9000 سے زائد افراد بے گھر

کگلی، مئی۔رواں ہفتے روانڈا میں آنے والے سیلاب کے بعد 9,000 سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔افسران نے پیر کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 5598 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور حکومت ان بے گھر افراد کو بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی باز آباد کاری کے لیے جائزہ لیا جارہاہے، جس ہر خاندان کو ہر ممکن ضروریات فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ کرائے کی رہائش گاہوں میں رہنے والوں کو کرائے کی رہائش پر دوبارہ آباد کرنے میں مدد کی جائے گی اور جو لوگ اپنے گھر کھو چکے ہیں انہیں بھی معقول رہائش فراہم کی جائے گی۔روانڈا کے مغربی، شمالی اور جنوبی صوبوں میں منگل اور بدھ کو شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم 131 افراد ہلاک اور 94 دیگر زخمی ہو گئے۔ ان میں سے 34 لوگ اب بھی اسپتال میں داخل ہیں۔ جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قدرتی آفت میں 5550 سے زائد مکانات، 14 سڑکیں اور 50 سے زائد اسکول تباہ ہوگئے۔ اس کے علاوہ فصلوں، پانی اور بجلی سمیت دیگر انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حکومت نے تمام متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی اپیل کی ہے۔دریں اثنا، انفراسٹرکچر کے وزیر ارنسٹ نسبیمانا نے کہا کہ حکومت کو ملک میں آفات سے تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے تقریباً 9.83 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، اس رقم میں تباہ شدہ قومی سڑکوں کے لیے 41 ارب روانڈا فرینک، پلوں کی تعمیر نو کے لیے 38 ارب روانڈا فرینک اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے لیے پانچ ارب روانڈا فرانک شامل ہیں۔

Related Articles