سویڈن دنیا کا پہلا برقی موٹر وے بنائے گا

اسٹاکہوم،مئی۔یورپی ملک سویڈن دنیا کا پہلا برقی موٹر وے بنانے جا رہا ہے جہاں پر گاڑیوں اور لاریوں کو دوبارہ چارج کیا جاسکے گا۔یہ برقی موٹر وے یورپی راستے ای 20کے ساتھ تقریباً 21کلو میٹر کی پٹی پر بنایا جائے گا جو ہالزبرگ اور اویبرو کو آپس میں جوڑتا ہے۔ سویڈن کی جانب سے یہ اقدام گزشتہ ماہ یورپی یونین کی طرف سے منظور کیے جانے والے نئے قانون کے بعد سامنے آیا جس کے تحت 2035تک فروخت ہونے والی تمام گاڑیاں صفر کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج والی ہونی چاہئیں۔سویڈن کے ٹرانسپورٹ انتظامیہ میں اسٹریٹجک ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر جین پیٹرسن نے اس اقدام کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے کا برقی ہونا ٹرانسپوٹ کے شعبے کو کاربن سے پاک ہونے کیلئے ضروری ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس پروجیکٹ کی تکمیل 2025تک متوقع ہے۔ واضح رہے 2018میں سویڈن نے برقی گاڑیوں کیلئے 1.5 کلومیٹر طویل دنیا کی پہلی چارجنگ پٹری کی آزمائش کی تھی۔

Related Articles