منوج سنہا نے راجوری میں جان بحق ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج پیش کیا

جموں، مئی۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کو راجوری کے کنڈی جنگل میں جنگجوئوں کے خلاف آپریشن کے دوران جان بحق ہونے والے پانچ فوجی جوانوں کی میتوں پر گلباری کرکے انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان بہادر شہیدوں کے اہلخانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی بتادیں کہ راجوری کے کنڈی میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران جمعہ کے روز جنگجوئوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی جوان از جان جبکہ ایک افسر شدید زخمی ہوگیا۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: راجوری میں جنگجوئوں کے خلاف جاری آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج پیش کیا۔انہوں نے کہا: پوری قوم ان بہادر شہیدوں کے اہلخانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بتادیں کہ فوج کے مطابق کنڈی جنگل میں ہفتے کی صبح ایک جنگجو کو مارا گیا جبکہ دوسرے کے زخمی ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles