میسی کو سعودی کلب کی تاریخ کے بڑے معاہدے کی پیشکش

ریاض،مئی۔ ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی کا سعودی فٹبال کلب کے ساتھ معاہدہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ کھیل کی تاریخ کے سب سے بڑے معاہدوں میں سے ایک معاہدے کو طے کرنے کیلئے لیونل میسی کے والد کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ فٹبالر کو فرنچ کلب پی ایس جی کے ساتھ موجودہ معاہدہ اگلے ماہ ختم ہونے کے بعد مبینہ طور پر 400 ملین ڈالرز سالانہ تک کی شاندار پیشکش کی جا رہی ہے۔

Related Articles