تھائی وزیراعظم کی مضبوط امیدوار کے ہاں بیٹے کی ولادت

بنکاک،مئی۔تھائی لینڈ میں ہونے والے عام انتخابات میں وزیراعظم کے عہدے کی مضبوط امیدوار 36سالہ پیٹونگ تارن شیناوترا کے ہاں الیکشن سے دو ہفتے قبل بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں عام انتخابات 14مئی کو ہوں گے اور پیٹونگ تارن شیناوترا وزیراعظم کے عہدے کی مضبوط امیدوار ہیں۔وہ سابق تھائی وزیر اعظم تھاکسن شیناوترا کی بیٹی ہیں اور تھائی پارلیمنٹ میں اکثریتی جماعت کی سربراہ ہیں۔

 

Related Articles