مینزورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں دیپک، گووند نے جیت درج کی

تاشقند، مئی۔دیپک بوہریا اور گووند ساہنی نے جمعرات کو یہاں آئی بی اے مینز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔ایشین چیمپئن شپ 2019 کے سلور میڈلسٹ دیپک نے 51 کلوگرام زمرے کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں کولمبیا کے لوئس ڈیلگاڈو کو 5-0 سے شکست دی، جبکہ گووند ساہنی نے 48 کلوگرام زمرے کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں تاجکستان کے مہرون شفیف کو 5-0 سے شکست دی۔چھ بار کے ایشین چمپئن شپ میڈلسٹ شیو تھاپا اور نریندر بیروال بھی آج مقابلہ کریں گے۔

Related Articles