مودی نے ریاستی یوم تاسیس پر گجرات اور مہاراشٹر کے لوگوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی،، مئی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گجرات اور مہاراشٹر کے لوگوں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے ٹوئیٹ کر کے گجرات کے لوگوں کو اپنی مبارکباد پیش کی اور کہا، گجرات نے اپنی ہمہ جہت ترقی کے ساتھ ساتھ اپنی منفرد ثقافت کی وجہ سے ایک شناخت بنایا ہے۔ گجرات یوم تاسیس پر مبارکباد۔ میری دعا ہے کہ ریاست آنے والے وقت میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوتی رہے۔ انہوں نے مہاراشٹر کے لوگوں کو اپنی نیک تمنائیں بھی پیش کیں اور کہا کہ ریاست کو ایک عظیم ثقافت اور محنتی لوگوں سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ یوم مہاراشٹر مبارک ہو۔ ریاست کو عظیم ثقافت اور محنتی لوگوں سے نوازا گیا ہے جنہوں نے مختلف شعبوں میں قومی ترقی کو تقویت بخشی ہے۔ میں آنے والے سالوں میں مہاراشٹر کی مسلسل ترقی کے لیے دعا گو ہوں۔ اہم بات یہ ہے کہ مہاراشٹر ڈے بمبئی ریاست کو دو ریاستوں گجرات اور مہاراشٹر میں لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ 1960 میں بمبئی ری آرگنائزیشن ایکٹ نے ریاست بمبئی کو دو الگ الگ ریاستوں گجرات اور مہاراشٹر میں تقسیم کیا۔

Related Articles