منوج باجپائی کی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں لازوال کردار کے حوالے سے مشہور منوج باجپائی نے جمعرات کو اپنی فیملی کی ایک خوبصورت تصویر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ٹیلی ویڑن سیریل ’دی فیملی مین‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے منوج باجپائی نے اب حقیقی زندگی کی فیملی تصویر اپنے پرستاروں کے لیے شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ شبانہ اور بیٹی آوا نائلہ ان کے ساتھ مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ منوج باجپائی فلم ستیا، گینگ آف واسع پور اور علی گڑھ سمیت کئی ایوارڈ یافتہ فلموں میں کام کرچکے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ شبانہ رضا نے بھی ان کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے۔

Related Articles