ایکواڈور میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر50 ہو گئی

کوئٹو، اپریل ۔ وسطی ایکواڈور میں گزشتہ ماہ کے آخر میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی ہے۔ایکواڈور کے اٹارنی جنرل (ایف جی ای) کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔ ایف جی ای نے جمعہ کو ٹویٹر پر کہا، فی الحال مرنے والوں کی تعداد 50 ہے۔ غورطلب ہے کہ اپریل کے اوائل میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 27 تھی، جبکہ زخمیوں کی تعداد 37۔ایکواڈور کے صوبہ چمبورازو کے الاؤسی قصبے میں 26 مارچ کو ایک زبردست لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سے ​​زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ایکواڈور کے نیشنل سیکرٹریٹ فار رسک مینجمنٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 500 مقامی باشندے متاثر ہوئے ہیں۔ تقریباً 60 گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جب کہ 160 سے زیادہ کو نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles