کشمیر: اننت ناگ میں اے ڈی جی پی کشمیر کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت

سری نگر، اپریل ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر وجے کمار نے ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدرات کی۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اس میٹنگ کے دوران قومی شاہراہ پر جنگجوئوں کی طرف سے ممکنہ خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران مزید انسدادی اقدام کرنے کا فیصلہ لیا گیا اور کانوائے کے ایس او پیز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ور ان کو اپ گریڈ بھی کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ موصوف اے ڈی جی پی نے میٹنگ میں موجود ایس ایس پیز کو ہدایت دی کہ وہ ملی ٹنٹ مخالف آپریشنز پر توجہ دے کر جنگجوئوں کے ماڈیول کا پردہ فاش کریں اور انہیں خاص طور پر احتیاطی انٹلی جنس پیدا کرکے اس کو تمام متعلیقن کے درمیان بر وقت شئیر کرنے کا کام سونپا گیا۔بیان کے مطابق میٹنگ میں فوج کی وکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل پرشانت سریو استو، آئی جی سی آر پی ایف کشمیر (آپریشنز) ایم ایس بھاٹیہ، آئی جی بی ایس ایف اشوک یادو، جوائنٹ ڈائیکٹر آئی بی، جنوبی کشمیر میں فوج کے سیکٹر کمانڈرز، پولیس ، سی آر پی ایف، ایس ایس بی، آئی ٹی بی پی، اور سی آئی ڈی کے ڈی آئی جیز اور اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اور اونتی پورہ کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

Related Articles