گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ کے 7,533نئے معاملات درج

نئی دہلی، اپریل۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ کے 7,533نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت کووڈ سے بچاؤ کےاب تک 220.66 کروڑ ٹیکے (95.21 کروڑ دوسرےٹیکے اور22.87 کروڑ احتیاطی ٹیکے) لگائے جا چکے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 4,775ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ہندوستان میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 53,852ہے۔فی الحال زیر علاج مریضو ں کی شرح 0.12فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11,047مریض کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں، جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,43,47,024ہوگئی ہے۔سردست ملک میں شفایابی کی شرح 98.69فیصد ہے۔طبی جانچ کے بعد اس بیماری سےمتاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (3.62فیصد) ہے ۔طبی جانچ کے بعد اس بیماری سے متاثر پائے جانےوالے مریضوں کی ہفتہ وار شرح (5.11فیصد ) ہے ۔اب تک کل 92.63 کروڑ ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 2,08,112ٹیسٹ کیے گئے۔

Related Articles