بحریہ نے پہلی مرتبہ خاتون پائلٹ کو ہیلی کاپٹر اسٹریم میں تعینات کیا

نئی دہلی: بحریہ نے خواتین کوبااختیار بنانے کی سمت میں بڑی پہل کرتے ہوئے دوخواتین پائلٹوں کو ہیلی کاپٹر اسٹریم میں’آبزرور‘تعینات کیا ہے۔
یہ دونوں پائلٹ اصل میں بحریہ کی پہلی افسر ہیں جو جنگی جہازوں کے ذریعہ آپریٹ ہونے والے ہیلی کاپٹروں کے عملے میں شامل ہوں گی۔اب تک خاتون پائلٹوں کو بحریہ کےجاسوس اور دیگر طیاروں کے عملے میں شامل کیا گیا تھا۔اس سے قبل خاتون افسران کو بحریہ کے اہم جنگی جہازوں میں تعینات کیے جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
جن خاتون پائلٹوں کو منتخب کیا گیا ہے ان میں سب لیفٹیننٹ کمودنی تیاگی اور سب لیفٹیننٹ ریتی سنگھ شامل ہیں۔یہ دونوں ان 17 افسران میں شامل ہیں جنہیں آج ان کا کورس پورا ہونے کے بعد’آبزرور‘کی شکل میں’ونگس‘مہیا کیے گئے۔
آبزرور کا کام خطرے کا اندازہ کرکے ہدف کا پتہ لگانا ہوتا ہے۔

Related Articles