جینیفر خوراک پر کنٹرول کے بجائے ورزش کی وجہ سے نوجوان لگتی ہیں، بین ایفلک

لاس اینجلس،اپریل۔ہالی ووڈ اسٹار بین ایفلک نے اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز کی خوبصورتی کا راز بتادیا۔بین ایفلک نے جمعہ کو ڈریو بیری مور کے پروگرام میں شرکت کی، وہ اپنی نئی فلم ’ایئر‘ کی پروموشن کیلئے پروگرام میں گئے تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جینیفر کا جو دل کرتا ہے وہ کھاتی ہیں، وہ بسکٹ، آئس کریم سب کچھ کھاتی ہیں۔بین نے بتایا کہ کس طرح ان کی 53 سالہ اہلیہ کھانے پر کنٹرول کیے بغیر نوجوان نظر آتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جینیفر ورزش کرتی ہے، میں بھی ورزش کرتا ہوں لیکن جادوئی طور پر 20 سال کا نظر نہیں آنے لگ جاتا، آپ سمجھ رہی ہیں بات؟ جینیفر کی جِلد اور سب کچھ نہایت بیعیب ہے۔بین ایفلک نے اہلیہ کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جینیفر اپنے کام کے معاملے میں بھی بہت سخت ہیں، وہ اس دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون ہیں، وہ بہت پیاری نظر آتی ہیں۔

Related Articles