کپل شرما ہم سب کے گرو ہیں، انہیں شو کرتا دیکھ کر بہت کچھ سیکھا ہے، ہرش لمباچیا

ممبئی ,اپریل۔کامیڈین اور مزاح نگار ہرش لمباچیا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کا شو اور کپل شرما کا دی کپل شرما شو دونوں ایک ساتھ بلندیوں کو چھوئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کپل شرما سب کے گرو ہیں۔ یاد رہے کہ ہرش لمباچیا اور پونیت جے پاٹھک جلد ہی اپنا نیا کامیڈی شو ’انٹرٹیمنٹ کی رات ہاؤس فل‘ کرتے نظر آئیں گے۔ہرش نے اس موقع پر نے اپنے اور کپل کے شو کے ایک ہی وقت پر آن ایئر ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شو اکٹھے نشر ہوں گے، کپل شرما کا شو ویک اینڈ پر ساڑھے 9 بجے شب جبکہ ہرش لمباچیا کا نیا شو روزانہ رات 10 بجے آن ایئر ہوگا۔ ہرش کا مزید کہنا تھا کہ کپل ہم سب کے گرو ہیں ہم نے انہیں شو کرتا دیکھ کر بہت کچھ سیکھا ہے، میں بھی ان کا فین ہوں۔ یاد رہے کہ نئے شو میں پونیت اور ہرش، بھائی بنیں گے اور ادکار جیسے سنبل توقیر خان، فہمان خان، ارجن بجلانی، شیو ٹھاکر، ارچنا گوتم اور دیگر شو میں نظر آئیں گے۔

Related Articles