سی ایم یوگی نے پوچھا، نوجوانوں کے ہاتھ میں طمنچے چاہئے کیا؟ منچ سے بتایا یوپی میں’ کابا‘

شاملی :اپریل ۔اسمبلی انتخابات میں بی جے پی شاملی ضلع میں خالی ہاتھ رہی۔ تینوں اسمبلی سیٹوں پر بی جے پی کو شکست ہوئی۔ ایسے میں شہری سرکار کے انتخابات میں بھاجپااس کی تلافی کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پہلے مرحلے کے انتخابات کی مہم شروع کرنے سہارنپور سے پہنچے، سہارنپور کے بعد، شاملی کے وی وی انٹر کالج میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پچھلی حکومتوں پر شدید حملہ کیا، پھرانہوں نے یوپی میں ’کابا‘کا جواب بھی دیا۔انہوں نے امن و امان اورقانون نظم ونسق اور ترقی وغیرہ کے ساتھ مقامی مسائل کی نبض پر ہاتھ رکھتے ہوئے ماحول کو بی جے پی کے حق میں بنانے کی کوشش کی۔ اس ریلی پر صرف بی جے پی ہی نہیں اپوزیشن کی نظریں جمی ہوئی تھیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوپی کا یہ سرحدی ضلع اپنے شاندار تاریخی ورثے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہاں کا عالمی شہرت یافتہ دستکاری اپنے شاندار لکڑی دستکاری کے لیے ہو، محنتی کسانوں، بصیرت والے اور پڑھے لکھے نوجوان یا ہمارے تاجر جو صنعت اور تجارت کے میدان میں مسلسل ترقی میں اپنا کردار اداکررہے ہیں وہ اب بے خوف ہوکر کام کوانجام دیں انہیں کوئی آنکھ دکھانے والا نہیں ہے۔
سہارنپور یوپی کا ایک اہم ضلع ہے۔ پچھلے چھ سالوں میں ایک درجن سے زیادہ بار یہاں آ چکے ہیں۔ میں یہاں بار بار آتا ہوں کیونکہ میں نے اس کی نظراندازی کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ یہاں بجلی نہیں تھی، فسادات اور کرفیو تھے۔ سہارنپور بنیادی سہولتوں سے بھی محروم رہا۔ لکھنؤ کو چھوڑ دیں، یہاں سے دہلی پہنچنے میں 7 سے 8 گھنٹے لگتے تھے۔ آج دہلی کا فاصلہ 3 گھنٹے میں طے کیا جا رہا ہے۔ اس سال کے آخر تک دہلی سہارنپور، دہرادون ایکسپریس وے کا کام مکمل ہو جائے گا۔ پہلے نوجوانوں کو ڈگری کے لیے میرٹھ جانا پڑتا تھا۔ اب ماں شاکمبھری کے نام پر ایک یونیورسٹی قائم ہونے جا رہی ہے۔

 

Related Articles