اداکارہ سے ایوارڈ کے پیسے مانگے گئے تو ایسا فیصلہ کرلیا کہ آپ بھی تعریف کریں گے

ممبئی ،اپریل۔ بھارتی اداکارہ راجشری پانڈے نے ایوارڈز اور میگزینز کے کور فوٹو شوٹ کیلئے پیسے مانگے جانے پر فیصلہ کیا کہ وہ ایوارڈ کے پیسے دینے کی بجائے انہی پیسوں سے دنیا گھومیں گی اور اب ان کے فیصلے کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔راجشری دیش پانڈے کی تازہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچا رہی ہے۔ اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے ساحل سمندر کی چھٹی والے البم کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے ٹویٹ کیا، ‘انہوں نے مجھے کپڑے پہننے، میگزین کے سرورق میں آنے اور یہاں تک کہ ایوارڈز حاصل کرنے کے لیے بھی ادائیگی کرنے کا کہا لیکن میں نے یہ سب کچھ مختلف جگہوں، لوگوں، پہاڑوں کو گھورتے ہوئے ہنستے ہوئے ایک مہم جوئی کی زندگی گزارنے میں صرف کرنے کا فیصلہ کیا۔ امید ہے کہ میں نے ٹھیک کیا؟’پوسٹ سوشل میڈیا پر فوری طور پر ہٹ ہوگئی۔ راجشری دیش پانڈے کے دوستوں اور انڈسٹری کے ساتھیوں نے بھی ان کے فیصلے کی حمایت کی۔ اداکارہ سواستیکا مکھرجی نے کہا، ‘ آپ بہترین زندگی گزار رہی ہیں۔’ اداکار دانش حسین نے لکھا، ’’دنیا کی سیر کرنا سب سے بڑا انعام ہے‘‘ اداکارہ شریا پیلگونکر کے مطابق، یہ ‘اب تک کی بہترین چیز’ ہے۔

 

Related Articles