صدر کی ہماچل سے پروقار الوداعی

شملہ، اپریل۔ہماچل پردیش میں چار دن کے قیام کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو جمعہ کو مشوبرام کے کلیانی ہیلی پیڈ پر پروقار الوداعی دی گئی۔ اس موقع پر گورنر شیو پرتاپ شکلا اور وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو بھی موجود تھے۔ ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کلدیپ سنگھ پٹھانیا، وزیر صحت ڈاکٹر (کرنل) دھنی رام شنڈیل، وزیر تعلیم روہت ٹھاکر، چیف سکریٹری پربودھ سکسینہ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سنجے کنڈو اور سینئر انتظامی، پولیس اور فوج کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازیں، صدر مرمو نے جمعرات کو باضابطہ طور پر مشوبرام میں راشٹرپتی نواس، جسے پہلے ‘پریزیڈینشیل اسٹریٹ ‘ کہا جاتا تھا، کو عام لوگوں کے لیےکھولنے کا اعلان کیا۔23 اپریل سے عام لوگ ‘پریزیڈینشیل اسٹریٹ’ مین راشٹرپتی نواس میں جا سکیں گے۔صدر کی طرف سے آج ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ‘ایٹ ہوم’ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ گورنر شیو پرتاپ شکلا اور لیڈی گورنر جانکی شکلا اور چیف منسٹر سکھویندر سنگھ سکھو سمیت کئی معززین نے بھی ‘ایٹ ہوم’ میں شرکت کی۔محترمہ مرمو نے جمعرات کو ہی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی کا دورہ کیا۔مرمو نے پکچر گیلری، لائبریری، اس وقت کے محفوظ دفاتر اور ادارے کی مرکزی عمارت کے صحن کا دورہ کیا۔اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے صدر پروفیسر ششیپربھا کمار، اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی، نئی دہلی کے وائس چانسلر اور انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ناگیشور راؤ، نائب صدر، پروفیسر شیلیندر راج مہتا اور سکریٹری، سبرت کمار پردھان نے صدر جمہوریہ کا خیرمقدم کیا۔

Related Articles