پہلگام میں سڑک حادثہ پانچ سیاحوں سمیت چھ افراد زخمی

سری نگر ، اپریل.جنوبی ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ سیاحوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز پہلگام میں گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار پانچ سیاحوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

 

Related Articles