’سمانتھا کا کیریئر ختم ہوگیا‘، فلم پروڈیوسر کا دعویٰ

چنئی،اپریل۔تیلگو فلم پروڈیوسر چٹی بابو نے آن لائن میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سمانتھا کا کیریئر ختم ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ سمانتھا نے ’پشپا‘ میں ’او انٹاوا‘ گیت پر رقص کیا تھا، اس وقت ان کی طلاق کو زیادہ وقت نہیں گزرا تھا۔چٹی بابو نے کہا کہ اداکارہ نے اس گیت پر رقص صرف اس لیے کیا تھا کہ ان کا گزر بسر ہوسکے۔ان کا کہنا تھا کہ سمانتھا ایک اچھی اداکارہ کی حیثیت کھو چکی ہیں اور اب ہر وہ فلم کر رہی ہیں جو بھی انہیں مل رہی ہے۔پروڈیوسر نے کہا کہ بطور ہیروئن سمانتھا کا کیریئر ختم ہوچکا اور اب وہ دوبارہ شہرت حاصل نہیں کرسکیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سمانتھا کو چاہیے کہ شوبز میں اپنا سفر ایسے جاری رکھیں کہ جو بھی پیشکش ہوتی رہے اسے قبول کرتی رہیں۔

 

Related Articles