شرد پوار نے گوتم اڈانی سے ملاقات کی

ممبئی، اپریل۔معروف صنعت کار گوتم اڈانی نے جمعرات کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار سے جنوبی ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔پارٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات مسٹر پوار کے حالیہ بیان کے بعد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ہنڈنبرگ ریسرچ کی طرف سے گجرات میں قائم کاروباری گھرانے کے خلاف لگائے گئے الزامات کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقات کے خلاف نہیں ہیں، لیکن سپریم کورٹ کی ایک کمیٹی زیادہ مفید اور موثر ہوگی۔ ہنڈنبرگ نے صنعت کار اڈانی سے متعلق فرموں میں اسٹاک میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ کا الزام لگایا ہے، جس کی وجہ سے کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن نے جے پی سی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔قبل ازیں، مسٹر پوار اڈانی گروپ کی حمایت میں سامنے آئے تھے اور گروپ پر ہنڈنبرگ ریسرچ رپورٹ کے بیانیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ کاروباری گروپ کو "ہدف بنایا گیا” ہے۔ ایک دن بعد مسٹر پوار نے دعویٰ کیا کہ وہ جے پی سی رپورٹ کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کے حق میں ہیں۔

Related Articles