ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 29 مریضوں کی موت

نئی دہلی، اپریل۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 29 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور کورونا انفیکشن کے 1,724 فعال معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 574 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 2,20,66,28,332 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔جمعرات کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 65,286 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,48,57,992 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,230 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10,827 بڑھ کر 4,42,61,476 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راجستھان میں فعال کیسوں کی تعداد میں سب سے زیادہ 343 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ میں 333، دہلی میں 332، چھتیس گڑھ میں 292، اتر پردیش میں 290، اڈیشہ میں 202، پنجاب میں 196، مغربی بنگال میں 122، تمل ناڈو میں 108، آندھرا پردیش میں 49، بہار میں 57، جھارکھنڈ 38، اتراکھنڈ میں 19، چنڈی گڑھ اور تلنگانہ میں 11-11، مدھیہ پردیش میں نو، اروناچل پردیش اور تریپورہ میں چار، چار، لداخ میں دو کیسز بڑھے ہیں۔جبکہ دہلی میں چھ، مہاراشٹر اور اتر پردیش میں چار چار، ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو میں دو دو، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، پڈوچیری، راجستھان، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں بالترتیب ایک ایک کی موت کورونا کی وجہ سےہوئی ہے۔

Related Articles