پی ٹی پی-این ای آر ایک عظیم اسکیم ہے

جس کا مقصد شمال مشرق سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت کاریگروں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے: وزیر اعظم

نئی دہلی، اپریل۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ سے قبائلی مصنوعات کے فروغ (پی ٹی پی-این ای آر) کے لیے مارکیٹنگ اور لاجسٹکس ڈیولپمنٹ ایک عظیم اسکیم ہے، جس کا مقصد شمال مشرق سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت کاریگروں کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ یہ اسکیم شمال مشرق سے آنے والی مصنوعات کے لیے بہت زیادہ مرئیت کو بھی یقینی بنائے گیایک سلسلے وار ٹویٹ میں قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے بتایا کہ پی ٹی پی-این ای آر اسکیم کا مقصد مصنوعات کی خریداری، لاجسٹکس اور مارکیٹنگ میں بہتر کارکردگی کے ذریعے قبائلی کاریگروں کے لیے روزی روٹی کے مواقع کو مضبوط کرنا ہے۔مرکزی وزیر کے سلسلے وار ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛’’پی ٹی پی-این ای آر ایک عظیم اسکیم ہے، جس کا مقصد شمال مشرق سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت کاریگروں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔

Related Articles