سونبھدر :ایک دن میں کورونا کی 14نئے مریضوں کی نشاندہی

سونبھدر:اپریل.اترپردیش کے ضلع سونبھدر میں بدھ کی صبح موصول کورونا جانچ رپورٹ میں 14 نئے کووڈ متاثرہ مریضوں کی شناخت کے بعد محکمہ صحت الرٹ ہوگیا ہے۔ ضلع میں کورونا کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 34ہوگئی ہے۔چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر آرجی یادو نے بتایا کہ آج صبح مائیکرو بایو لاجی محکمہ بی ایچ یو لوڑھی ضلع اسپتال واقع جانچ سنٹر و ضلع کے مختلف بلاکوں میں ہوئے اینٹی جن ٹیست میں کل 14افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ مریض میور پور بلاک میں، پانچ ددھی بلاک،دو ببھنی بلاک اور ایک مریض رابرٹس گنج میں پایا گیا ہے۔ سبھی مریضوں کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ایک ہفتے میں ضلع میں کل 30مریضوں پائے گئے ہیں۔ ضلع میں اس وقت ایکٹیو مریضوں کی تعداد 34ہوگئی ہے۔ ضلع میں اب تک کل 19614لوگ کورونا پازیٹیو ہوچکے ہیں جس میں سے 19317لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت نے ماسک کا استعمال کرنے ہاتھ کو سینیٹائزر سے صاف کرنے و کورونا گائیڈلائن پر عمل کرنے کی سبھی سے اپیل کی ہے۔

Related Articles