گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہم نے بڑے پیمانے پر اصلاحات اور کئی امور سر انجام دیے ہیں : صدر ایردوان

انقرہ، اپريل ۔ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ گزشتہ چند ہفتوں میں بہت سے کام، اصلاحات اور سرمایہ کاری کرتے ہوئے قوم کے لیے باعث فخر امور سر انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ صرف پچھلے چند ہفتوں میں، ہم بہت سے کام، اصلاحات اور سرمایہ کاری کےکام کو انجام دیا ہے جو ہماری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے لیے کام کرتے رہیں گے رکیں گے نہیں بلکہ آگے بڑھتے ر ہیں گے۔صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا ہے۔صدر ایردوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے (استنبول) Bağcılar میں 3 بلین 412 ملین لیرا مالیت کے 97 منصوبوں کو پیش کیا ہے۔ ہم نے قومی لڑاکا طیارے اور ہرجیٹ کو ہینگر سے باہر نکالا۔ ہم نے Başakşehir Çam اور Sakura City Hospital Kayaşehir میٹرو لائن (استنبول میں) کو مکمل کیا ہے ۔ ڈران قزل ایلما کے ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔ ہم نے اس دوران مقامی الیکٹرک کار توگ کو فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ہم نے عراقی وزیر اعظم کے ساتھ مل کر ترکیہ کو خلیجی خطے سے جوڑنے والی ترقیاتی سڑک پر دستخط کیے ہیں۔ ہم نے زلزلے کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے اب تک 78 ہزار رہائش گاہوں اور دیہی مکانات کی تعمیر کا عمل شروع کیا ہے۔

Related Articles