رمضان المبارک: پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، لوگ خریدنے سے قاصر

سری نگر، اپریل۔وادی کشمیر میں رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں ، قیمتیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ عام سبزی اور پھل بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئے۔رمضان المبارک میں افطار کا اہم جز کھجور بھی عوام کی دسترس سے باہر ہو چکا ہے، کھجور ایک ہزار سے تیرہ سو روپیہ فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔اس وقت سری نگر میں ساگ پچاس روپیہ فی کلو، آلو چالیس سے پچاس سے روپیہ فی کلو، بینگن اسی روپیہ ، کھیرا پچاس روپیہ کلو فروخت ہو رہی ہے۔یہی حال پھلوں کا ہے، رمضان سے قبل اسی روپیہ درجن ملنے والے کیلے اس وقت ڈیڑھ سو روپیہ پر پہنچ گئے ہیں، سیب ایک سو چالیس روپیہ کلو پر جا پہنچی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گھی ، تازہ دودھ، دہی، مٹن، چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔گر چہ محکمہ فوڈ کے اہلکار چند مخصوص بازاروں میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کی خاطر دورے کر رہے ہیں لیکن مجموعی طورپر وادی کشمیر میں اس وقت مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہو چکے ۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی گراں فروشوں نے لوگوں کو دود و ہاتھوں لوٹا اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا ۔عوامی حلقوں نے ایل جی منوج سنہا سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Related Articles