106 سالہ ٹیٹو آرٹسٹ ووگ میگزین کے سرورق کی زینت بننے والی معمر ترین خاتون بن گئیں

منیلا،اپریل۔فلپائن کی ایک بزرگ ٹیٹو آرٹسٹ ووگ میگزین کے سرورق کی زینت بننے والی معمر ترین خاتون بن گئی ہیں۔106سالہ فلپائنی خاتون کو آرٹ کی ایک قسم جسے ’باتوک‘ کو زندہ رکھنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ایک پہاڑی گاؤں سے تعلق رکھنے والی آپو وانگ اوڈ نامی ٹیٹو آرٹسٹ نے 16 سال کی عمر میں ٹیٹو بنانا شروع کیا۔ ووگ میگزین کے مطابق، اپنی نسل کے آخری مامبا ٹوک کے طور پر مشہور ٹیٹو آرٹسٹ نیکلنگا قبیلے کی علامات، جن میں طاقت، بہادری اور خوبصورتی شامل ہیں، اِنہیں بسکلان آنے والے ہزاروں لوگوں کی جلد پر نقش کیا۔اس حوالے سے ووگ میگزین کے چیف ایڈیٹر بی ویلڈیس کا کہنا ہے کہ ’ہم نے محسوس کیا کہ وہ ہماری فلپائنی ثقافت کی خوبصورتی کے بارے میں ہمارے نظریات کی نمائندگی کرتی ہے‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ خوبصورتی کے تصور کو تیار کرنے کی ضرورت ہے، جس میں مختلف اقسام کے جامع چہرے شامل ہیں اور جس کے بارے میں ہم بات کرنے کی امید کرتے ہیں وہ انسانیت کی خوبصورتی ہے‘۔اس سے قبل 2020ء میں، 85 سالہ جوڈی ڈینچ نے برٹش ووگ میگزین کے سرورق کی زینت بننے والی معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Related Articles