ہریتک روشن اور تامل اداکار راما راؤ ’وار 2‘ میں آمنے سامنے ہوں گے

ممبئی،اپریل۔ بالی ووڈ سْپر اسٹار ہریتک روشن کی سْپر ہٹ فلم وار کے دوسرے حصے کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔شائقین بیصبری سے ہریتک روشن کی ہٹ فلم وار کے سیکوئل کے منتظر ہیں تاہم اب مداحوں کیلئے ایک خوشخبری اور سامنے آئی ہے جو ان کی بیچینی کو مزید بڑھا دے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم وار 2 میں ہریتک روشن کے ساتھ صرف دیپیکا پڈوکون ہی نہیں بلکہ جنوبی بھارتی سْپر اسٹار این ٹی راما راؤ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔آیان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ہریتک اور ہریتھک روشن اور تامل فلم ’آر آر آر‘ کے اسٹار جونیئر این ٹی آر پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کریں گے۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ اب اس فلم کیلئے ان کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔اْمید کی جارہی ہے کہ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور وار 2 رواں سال کے اختتام تک سنیما گھروں میں پیش کر دی جائے گی۔یاد رہے کہ فلم وار کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند نے کی تھی۔ 2019 کی اس فلم میں ٹائیگر شراف اور وانی کپور بھی تھے۔

 

Related Articles