جیجی حدید پہلے اور ناقابل فراموش دورۂ بھارت کیلئے مکیش امبانی کی مشکور

ممبئی،اپریل۔فلسطینی نڑاد امریکی سْپر ماڈل جیجی حدید نے پہلے اور ناقابل فراموش دورۂ بھارت کے لیے امبانی فیملی کا شکریہ ادا کیا۔جیجی حدید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دورۂ بھارت سے کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بھارت کی تخلیقات اور ثقافتی ورثے کی حوصلہ افزائی اور اس کی آبیاری کرنے کے لیے ایک خوبصورت عالمی معیار کے ثقافتی مرکز میں اپنے خاندان کے وڑن کو جاننے کے لیے بھارت آنا ایک اعزاز کی بات تھی۔اْنہوں نے لکھا کہ’دی گریٹ انڈین میوزیکل‘ اور’انڈیا اِن فیشن‘ نمائش کا افتتاح کے بعد میں نے بہت کچھ سیکھا اور جانتی ہوں کہ یہ مقام آنے والی نسلوں کو رقص سے لے کر موسیقی تک ان کی اپنی پسند کو دریافت کرنے میں مدد دے گا۔اْنہوں نے امبانی فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میرا یہ دورۂ بھارت ناقابل فراموش تھا۔

Related Articles