رائل کلب نے دہلی ریاستی خواتین کی بیس بال چیمپئن شپ جیتی

نئی دہلی، مارچ۔ رائل کلب نے پیر کو دہلی اسٹیٹ بیس بال چیمپئن شپ 2023 کا خواتین کا خطاب جیت لیا۔ لکشمی بائی کالج کی ٹیم دوسرے اور شیاما پرساد مکھرجی کالج کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ سادھنا کو دیا گیا۔واضح رہے کہ دہلی بیس بال ایسوسی ایشن نے دہلی یونیورسٹی کے لکشمی بائی کالج میں دہلی اسٹیٹ بیس بال چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد کیا تھا۔بیس بال ایسوسی ایشن دہلی کے جنرل سکریٹری وریندر بھاردواج نے ٹورنامنٹ کی ذمہ داری انجام دی اور ایونٹ کے خواتین کے حصے میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

Related Articles