سی پی جوشی راجستھان بی جے پی کے صدر مقرر

جے پور، مارچ۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجستھان میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کی تنظیم میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ سی پی جوشی کو پارٹی کا نیا ریاستی صدر مقرر کیا ہے۔چتوڑ گڑھ کے ایم پی جوشی کو ڈاکٹر ستیش پونیا کی جگہ بی جے پی کا نیا ریاستی صدر بنایا گیا ہے۔اس سلسلے میں تنظیم کے جنرل سکریٹری اور ہیڈ کوارٹر انچارج ارون سنگھ نے مسٹر جوشی کی تقرری کے احکامات جاری کیے کہ قومی صدر جے پی نڈا نے انہیں راجستھان بی جے پی کا صدر مقرر کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر پونیا تین سال سے زیادہ عرصے تک پارٹی کے ریاستی صدر رہے اور تنظیم نے ان کے اچھے کام کودیکھتے ہوئےگزشتہ دنوں ہی ان کی مدت کار میں توسیع کی تھی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ اب اسمبلی انتخابات تک ریاستی صدریہی رہیں گے لیکن جمعرات کو پارٹی نے ریاستی صدر کو تبدیل کر دیا۔ڈاکٹر جوشی مسلسل دوسری بار چتوڑ گڑھ سے ایم پی منتخب ہوئے تھے اور اس سے قبل بھی وہ مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔

Related Articles