بنگلہ دیش: بس حادثہ میں 17 افراد ہلاک، 25 زخمی

ڈھاکہ، مارچ ۔بنگلہ دیش میں مداری پور کے ضلع شبچر کے قطب پور علاقے میں اتوار کی صبح ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ڈھاکہ جانے والی عماد پربھان بس بے قابو ہوکر بھنگا-ڈھاکہ ایکسپریس وے کی ریلنگ توڑتے ہوئےکھائی میں جا گری، جس سے 16 مسافر موقع پر ہی موت ہوگئی اور 25 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو شبچر اور ڈھاکہ کے مختلف اسپتالوں میں بھیجا گیا ہے۔شبچر ہائی وے پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر ابو نعیم مفضل حق نے بتایا کہ حادثہ میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ریسکیو کام جاری ہے۔

Related Articles