راہل گاندھی میچیور نہیں،ان سے زیادہ سمجھ دار ہمارے بوتھ کا کارکن:شیوراج

بھوپال،مارچ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر زبردست طنز کرتے ہوئے الزام لگایاکہ وہ بہت ناسمجھ لیڈر ہیں اور ان سے زیادہ سمجھ دار لیڈر تو بھارتیہ جنتا پارٹی کے بوتھ کاکارکن ہوتا ہے۔مسٹر چوہان نے صحافیوں بات چیت کے دوران کہا کہ مسٹر گاندھی سمجھدار نہیں ہیں۔ کانگریس کی قیادت نے انہیں زبردستی قومی لیڈر بنانے میں لگا ہے۔ ان سے زیادہ سمجھ دار بی جے پی بوتھ کا اکارکن ہے۔ راہل پارلیمنٹ میں بولتے وقت بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔مستر چوہان نے کہا کہ مسٹر گاندھی بول رہے ہیں کہ وہ بد قسمتی سے ایم پی ہیں۔ اس کا مطلب ہے،کیا یہ پارلیمنٹ، پارلیمنٹ میں بھیجنے والی عوام، ہندوستان کی جمہوریت کی توہین نہیں ہے؟ مسٹر گاندھی نے ہندوستان کے پاک مندر کا، ہندوستان کے آئین کی توہین ہے۔ عوام کی عقیدت اور یقین کو ٹھیس پہنچایا ہے۔بیرون ملک میں ملک کی توہین کرنا قوم سے غداری نہیں ہے۔اسی دوران انہوں نے کانگریس کی ریاستی قیادت کو بھی نشانے پر لی۔ انہوں نے کہا کہ کمل ناتھ اور دگوجے سنگھ بتائیں کہ کیا راہل گاندھی کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔ انہیں اس بات کا جواب دینا چاہئے۔ بد قسمتی ہے کہ کانگریس ایسے لیڈر کو قومی لیڈر بنانے کی زد پر اڑی ہوئی ہے، لیکن کانگریس کی بد قسمتی کو وہ ملک کی بد قسمتی بنانے پر نہ تلے رہیں۔

Related Articles