مرمو آج لکشدیپ کے دورے پر

ترواننت پورم، مارچ۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کیرالہ اور تمل ناڈو کا دورہ کرنے کے بعد ہفتہ کو یہاں سے لکشدیپ روانہ ہوں گی۔محترمہ مرمو 16 سے 21 مارچ تک کیرالہ، تمل ناڈو اور لکشدیپ کے دورے پر ہیں۔ وہ آج دوپہر 13.35 بجے ایئر فورس ٹیکنیکل ایریا، شنموگھم سے ایئر فورس کے خصوصی طیارے میں لکشدیپ کے لیے روانہ ہوں گی۔صدر جمہوریہ لکشدیپ کے کوارتی میں ان کے اعزاز میں منعقد ہونے والے شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔ وہ کل، اتوار کوارتی میں سیلف ہیلپ گروپوں کے ارکان کے ساتھ بات چیت کریں گی اور دوسرے دن پیر کو کوچی کے راستے نئی دہلی واپس آئیں گی۔

Related Articles